بلوچستان، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق

July 22, 2019

بلوچستان کے ضلع بولان کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ تحصیل مچھ میں واقع کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں کوئلہ نکالنے کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرگیا جس سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

لاش اور زخمی کان کن کو رسیکیو ٹیم اور مقامی مزدورں نے مل کر کان سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا۔

ڈیگاری کوئلہ کان میں پھنسے 9 مزدور جاں بحق، ایک کو زندہ بچا لیا گیا

متاثرہ کان کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پچھلے ہفتے بھی کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں کوئلہ کان حادثے کے دوران 9 مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔

کان میں دھماکا زہریلی گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا جس سے کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا۔