مریم نواز کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

July 22, 2019

مریم نواز کے قافلے میں شریک گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز موٹر وے کے راستے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے فیصل آباد جارہی تھیں کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب ان کے قافلے میں شامل گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کی وجہ سے قافلہ کچھ دیر کے لیئے رکا، جس کے بعد مریم نواز کی ریلی آگے روانہ ہوگئی۔ تین گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔