ہوم   >  پاکستان

سپہ سالار قمر جاوید باجوہ آج پینٹاگون کا دورہ کرینگے

5 months ago

ترجمان پاک افواج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج امريکا کي عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، سپہ سالار پینٹاگون کا دورہ بھی کریں گے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹويٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے آرمی چیف وائٹ ہاؤس میں میٹنگ میں شریک ہوں گے جس کے بعد آرمی چیف پینٹا گون کا دورہ کریں گے۔

میجرجنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ پینٹا گون میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملیں گے، جب کہ امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملاقات ہوگي۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پینٹاگون میں آرمی چیف امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سے بھی ملیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں