ہوم   >  پاکستان

بلاول،فضل الرحمان،ن لیگ میرے منہ سے این آر او سنناچاہتےہیں،وزیراعظم

2 months ago

وزيراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور ن ليگ سب اکھٹے ہوگئے ہيں اور ان سب کا صرف ايک ہي مقصد ہے کہ يہ مجھ سے تين لفظ اين آر او سننا چاہتے ہيں۔ کیپٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی اور پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کے مطابق وزیراعظم...



وزيراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور ن ليگ سب اکھٹے ہوگئے ہيں اور ان سب کا صرف ايک ہي مقصد ہے کہ يہ مجھ سے تين لفظ اين آر او سننا چاہتے ہيں۔



کیپٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی اور پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنيا ادھر سے ادھر ہو جائے انہيں پيسہ ہر حال ميں واپس کرنا پڑے گا۔


واشنگٹن ميں کيپٹل ون ايرينا ميں پاکستاني کميونٹي سے اپنے خطاب ميں ان کا کہنا تھا کہ يہ لوگ باہر سے سفارشيں کروا رہے ہيں، مشکل وقت ہے، چار چھ مہينے ميں گزر جائے گا، سب تاجروں کو ٹيکس دينے کے ليے رجسٹرد ہونا پڑے گا، سب ٹيکس ديں تو پاکستان کو قرضوں سے نکالنا کوئي مشکل کام نہيں۔


انہوں نے کہ کہ ہم نے طاقت ور کا احتساب شروع کردیا ہے، نیا پاکستان ہر صورت بن کر رہے گا، یہ نئے پاکستان کا آغاز ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں