ہوم   >  پاکستان

قبائلی انتخابات میں آزاد ارکان کی جیت پی ٹی آئی کی جیت ہے، فردوس عاشق

5 months ago

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قبائلي اضلاع کے انتخابات ميں آزاد ارکان کي جيت کو تحريکِ انصاف کي فتح قرار دے ديا۔ سيالکوٹ ميں ميڈيا سے گفتگو ميں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد ارکان کی جیت تحریکِ انصاف کی جیت ہر کیونکہ ايک پي ٹي آئي بلے کے...

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قبائلي اضلاع کے انتخابات ميں آزاد ارکان کي جيت کو تحريکِ انصاف کي فتح قرار دے ديا۔

سيالکوٹ ميں ميڈيا سے گفتگو ميں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد ارکان کی جیت تحریکِ انصاف کی جیت ہر کیونکہ ايک پي ٹي آئي بلے کے نشان اور دوسري پي ٹي آئي کے چہرے پر اليکشن لڑی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ کامياب آزاد اميداور پي ٹي آئي کے ہي کھلاڑي ہيں اور اکثريت جيت کے بعد گھر واپس آئے گي۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ہی شکست نہیں ہوئی بلکہ پاکستان اور فوج مخالف بيانيہ رکھنے والوں کو بھی شکست ہوئی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے پارٹي ميں ٹکٹ پر اختلافات کا اعتراف بھی کیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں