ہوم   > Latest

گلیشیئر پھٹنے سے ہونے والے نقصان سے بچاؤ کے لیے گلاف پروجیکٹ کی افادیت

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2019 | Last Updated: 10 months ago

شمالی علاقہ جات کے گلیشیئرز  پاکستان کے لیے آبی وسائل کا  بڑا ذخیرہ ہیں لیکن بڑھتی عالمی حدت کے باعث قدرت کا یہ تحفہ اہل علاقہ کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ ایسے میں مقامی لوگوں کی حفاظت کے لئے شروع ہونے والے گلاف پراجیکٹ بڑی حد تک معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ چھ ہزار سے...

شمالی علاقہ جات کے گلیشیئرز  پاکستان کے لیے آبی وسائل کا  بڑا ذخیرہ ہیں لیکن بڑھتی عالمی حدت کے باعث قدرت کا یہ تحفہ اہل علاقہ کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ ایسے میں مقامی لوگوں کی حفاظت کے لئے شروع ہونے والے گلاف پراجیکٹ بڑی حد تک معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

چھ ہزار سے زائد گلیشیئرز شمالی علاقہ جات کے حسن کا دارو مدارہی نہیں بلکہ دریاؤں میں پانی کی روانی کا انحصار بھی انہی پر ہے۔ گلیشیئرز کی پگھلتی برف کا قطرہ قطرہ جھیلوں میں تبدیل ہوتا ہے۔

بڑھتی ہوئی عالمی حدت نے گلیشیئرز سے بنی جھیلوں کو مقامی آبادی کے لیے سیلاب کی صورت میں تبدیل کردیا ہے۔

سال 2016 میں عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے گلاف کے نام سے ایک منصوبہ شروع ہوا۔ بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان منصوبے کے حصول میں تو کامیاب ہوگیا لیکن 3 سال میں صرف 28 فیصد فنڈز کے حصول کے بعد منصوبہ رُک گیا۔

ناقدین کہتے ہیں کہ تین سال گزرنے کے باوجود گلاف پراجیکٹ پر کام نہ ہونا وزارت کی کارگردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube