ہوم   >  پاکستان

نتھیا گلی،ریسٹ ہاؤسز اور اسپتال میں گندگی پھیلانے پر جرمانہ عائد

2 months ago

خيبر پختون خوا میں نتھیا گلی کے مقام پر سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور اسپتال کو بھی جی ڈی اے نے گندگی پھیلانے پر جرمانہ کردیا ہے۔

گلیات میں گندگی پھیلانے والوں کی شامت آگئی ہے۔ نتھیا گلی میں واپڈا اور سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا ہے۔ سول اسپتال کو بھی کوڑا کرکٹ صاف نہ کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ محمکہ جنگلی حیات کو 15 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ اسپیکر خیبر پختون خوا کی سرکاری رہائش گاہ کو بھی 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 رواں ماہ کے شروع میں گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں