ہوم   >  پاکستان

سیکورٹی فورسز کا اب بنیادی فوکس بلوچستان ہے،آصف غفور

3 months ago

ڈي جي آئي ايس پي آر میجر جزل آصف غفورکا کہنا ہے کہ پاکستان کی داخلی سلامتی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے، پاکستانی عوام اور سیکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردي ميں بتدريج کمي آئے گي۔

واشنگٹن آمد پر ميں میڈیا نمائندگان سے ملاقات ميں ميجر جنرل آصف غفور نے ميڈيا نمائندگان کو ملک کی سیکيورٹی صورت حال اور فروری کی پاک بھارت کشیدگی سے متعلق آگاہي دي۔

 

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھر پور دفاع کیا۔ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھر پور دفاع کیا، پاکستانی عوام اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے، بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، اب سیکورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔

واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں شرکت کریں گے۔ آرمی چیف پنٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں