Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکا کے پہلے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ عمران خان نے پاکستاني سفارت خانے ميں تاجر برادري سے ملاقاتيں کيں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بائیس جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔ عمران خان پاکستانی کمیونٹی سےخطاب بھی کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ...

وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکا کے پہلے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ عمران خان نے پاکستاني سفارت خانے ميں تاجر برادري سے ملاقاتيں کيں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بائیس جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔ عمران خان پاکستانی کمیونٹی سےخطاب بھی کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی واشنگٹن میں امریکی فوجی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے۔

وزيراعظم تين روزہ سرکاري دورے پر واشنگٹن پہنچے۔ شاہ محمود قريشي، پاکستاني ہائي کمشنر سمیت دیگر حکام نے عمران خان کا استقبال کيا۔ ايئر پورٹ کے باہر پي ٹي آئي کارکنوں نے عمران خان کا خيرمقدم کیا۔

عمران خان کے استقبال کے ليے تحريک انصاف کے کارکن واشنگٹن ميں ايئرپورٹ کے باہر موجود تھے، جنہوں نے ڈھول بجا کر اور نعرے لگا کروزيراعظم سے محبت کا اظہار کيا۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ امريکا کي تاريخ ميں پہلي بار کسي پاکستاني وزيراعظم کا اتنا پرتپاک استقبال کيا جارہا ہے۔

 

پاکستان ہاؤس کے باہر بھي کارکنوں اور پاکستاني کميونٹي کا ہجوم اپنے لیڈر کے دیدار کیلئے ہجوم کی شکل میں موجود رہا۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ امريکا کي تاريخ ميں پہلي بار کسي پاکستاني وزيراعظم کا اتنا پرتپاک استقبال کيا جارہاہے۔

وزيراعظم نے واشنگٹن آمد پر پاکستاني سفارت خانے ميں تاجروں اور سرمايہ کاروں سے ملاقاتيں کیں۔ عمران خان کي بائیس جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات ہوگي۔ آرمي چيف بھي وزيراعظم کے ہمراہ امریکی عسکري قيادت سے ملاقاتيں کريں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube