Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ڈیرہ اسماعیل خان،اسپتال کے باہر خودکش حملہ،8 افراد شہید

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹلہ سیداں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں دو افراد شہید ہوگئے۔ حملے کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران اسپتال گیٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے مزید 6 افراد شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق...

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹلہ سیداں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں دو افراد شہید ہوگئے۔ حملے کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران اسپتال گیٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے مزید 6 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹلہ سیداں کے قریب پولیس چوکہ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پر اہل کار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے دونوں اہل کار موقع پر ہی شہید ہوئے۔

واردات کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب شہدا کے جسد خاکی کو جب ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو اسپتال کے گیٹ پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے مزید 6 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمي ہوئے۔ بعد ازاں دھماکے کے زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

بی ڈی ایس کے مطابق اسپتال کے گیٹ پر ہونے والا خودکش دھماکا خاتون نے کیا۔ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء جائے وقوعہ سے اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube