ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سامان کی پلاسٹک پیکنگ لازمی قرار

July 20, 2019

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سامان کی پلاسٹک پیکنگ لازمی قرار دے دی، ہر مسافر سے فی بیگ پیکنگ پچاس روپے وصول کیے جائیں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سامان کی پلاسٹک پیکنگ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق فیصلہ مسافروں کے سامان سے چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے، سامان کی پلاسٹک پیکنگ کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹس پر مسافروں سے فی بیگ پیکنگ پچاس روپے وصول کیے جائیں گے۔