محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا

July 20, 2019

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ژوب،شیرانی،موسی خیل اور قلعہ عبداللہ میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

بارکھان، زیارت، لولارائی، قلات، خضدار، لسبیلہ اور سبی میں بھی شدید بارش ہوسکتی ہے۔

بارشوں کا حالیہ سلسلہ پیر 23 جولائی تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔