ہوم   >  پاکستان

پانچ سالہ بچے سے مبینہ طور پر گولی چل گئی، دادا جاں بحق

5 months ago

لاہور میں اسلحے سے کھيلتے ہوئے پانچ سالہ بچے سے مبينہ طور پر گولی چل گئي، گولي لگنے سے دادا جاں بحق ہوگيا پولیس نے تفتیش کے بعد واقعے کو حادثہ قرار دے دیا۔

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں اسلحے سے کھیلنا خطرناک ثابت ہوا جہاں پانچ سالہ بچے کے ہاتھوں گولي چلنے سے دادا جان کي بازي ہار گيا۔

پانچ سالہ عارف والد کے پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو دادا کی ٹانگ میں لگی لیکن اسپتال لے جاتے ہوئے خون ذیادہ بہہ جانے سے باسٹھ سالہ حنیف دم توڑ گيا۔

پولیس نے واقعے کو حادثہ قرار دے دیا اور اسلحہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کي تنبيہہ بھي کي۔

ورثا نے مجسٹریٹ کے سامنے پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا بیان ریکارڈ کرايا جس کے بعد ميت ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں