ہوم   >  پاکستان

مسلم لیگ ن کا شمالی وزیرستان میں الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے انکار

1 month ago

شمالی وزیرستان میں ہونے والے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد نذیر نے نتائج کو ابھی سے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا  اور مقتدر قوتوں کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو جیتوانے اور اُن کے اکثریتی علاقوں کے پولنگ اسٹیشن زبردستی بند کروانے کا الزام لگایا۔

پریس کلب بنوں میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد نذیر خان نے الزائم لگایا کہ ایک بار پھر 25 جولائی 2018 کی تاریخ دہرائی گئی اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو جتوانے کا مکمل انتظام کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل شیواہ میں دوپہر 12 بجے تک ہمیں برتری حاصل لیکن ایک بجے کے بعد پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کو نکال کر بد ترین دھاندلی شروع کی گئی۔ جو لوگ پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف ووٹ کاسٹ کر رہے تھے۔ اُن کی اظہار رائے کی آزادی کو دبایا گیا۔

ملک محمد نذیر نے کہا کہ قبائلی عوام کو پہلی بار راہی دہی کا موقع ملا تھا عوام سے وہ موقع بھی چھین لیا گیا اور اُن کو مایوس کر دیا گیا۔

اُنہوں نے چیف جسٹس، چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ تمام اداروں سے مطالبہ کیا کہ حلقہ پی کے 111 کے نتائج روک دیئے جائیں اور اس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں