ہوم   >  پاکستان

لائیو اپڈیٹ: قبائلی اضلاع میں انتخابات کے غیر حتمی نتائج

1 month ago

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تاریخ کے پہلے انتخابات ہوئے جس میں عوام نے صوبائی اسمبلی میں اپنے نمائندے منتخب کرنے کیلئے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سات قبائلی اضلاع سے 16 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی اور اس کے بعد ووٹوں...




خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تاریخ کے پہلے انتخابات ہوئے جس میں عوام نے صوبائی اسمبلی میں اپنے نمائندے منتخب کرنے کیلئے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سات قبائلی اضلاع سے 16 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی اور اس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سماء ٹی وی کو اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج درج ذیل ہیں۔



پی کے 100 باجوڑ ون: 80 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق


تحریک انصاف کے انورزیب خان 11248 ووٹ لیکر پہلے


جماعت اسلامی کے وحید گل 9032 ووٹ کے ساتھ  دوسرے


اے این پی کے گل افضل 6147 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔


 

پی کے 101 باجوڑ ٹو: 90 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق


تحریک انصاف کے امیدوار اجمل خان 9009 ووٹ لیکر پہلے


جماعت اسلامی کے ہارون رشید 8964 ووٹ کے ساتھ دوسرے


عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار لعلی شاہ 5603 ووٹ کے ساتھ تیسرے


جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار احمد زیب خان 4368 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں۔


 

پی کے 102 باجوڑ تھری: 50  پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق


جماعت اسلامی کے سراج الدین خان 9914 ووٹ لیکر پہلے


آزاد امیدوار خالد خان 6676 ووٹ لیکردوسرے


تحریک انصاف کے ڈاکٹر حمید الرحمان 4769 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔



پی کے 103 مہمند ون: 35 پولنگ اسٹيشن کے نتائج کے مطابق


اے این پی کے امیدوار نثار خان 5787 ووٹ لیکر آگے


تحریک انصاف کے امیدوار رحیم شاہ 4449 ووٹ کے ساتھ دوسرے


جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار گلاب نور 3553 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔


 

پی کے 104 مہند ٹو: 40  پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق


 آزاد امیدوار ملک عباس 6440 ووٹ لے کر سب سے آگے


 تحریک انصاف کے سجاد مہمند 4313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر


جے یو آئی کے عارف حقانی 4085 ووٹ لیکر تیسرے نمبر ہیں۔


 


پی کے 105 خیبر ون: تمام پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق


آزاد امیدوار الحاج شفیق آفریدی نے 18135 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔


آزاد امیدوار شیر مت خان 6767 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


 

پی کے 106 خیبر ٹو: 89 پولنگ اسٹيشنز کے نتائج کے مطابق
آزاد اميدوار بلاول آفريدی 12800 ووٹ ليکر پہلے
پی ٹی آئی کے امیر خان آفریدی 6561 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی کے 107 خیبر تھری:



پی کے 108 کرم ون: 57 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق


آزاد امیدوار جمیل چمکنی 8075 ووٹ کے ساتھ  پہلے


جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محمد ریاض بنگش 7646 ووٹ لیکر دوسرے


تحریک انصاف کے امیدوار شاہد خان 2797 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔


 

پی کے 109 کرم ٹو: 70 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق


پی ٹی آئی کے امیدوار اقبال میاں 19062 ووٹ لیکر آگے


آزاد امیدوار عنایت علی طوری 10751 ووٹ لیکر دوسرے


آزاد امیدوار ابرار جان 4221 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔


 


پی کے 110 اورکزئی: 55 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج کے مطابق


آزاد امیدواد غزن جمال 7545 ووٹ کے ساتھ آگے


پی ٹی آئی امیدوار شعیب حسن4241 ووٹ کے ساتھ دوسرے


آزاد امیدوار ملک حبیب نور 1533 ووٹ کے ساتھ  تیسرے نمبر پر ہیں۔



پی کے 111 شمالی وزیرستان ون: 3 پولنگ اسٹیشنز کے ںتائج کے مطابق


تحریک انصاف کے امیدوار اقبال وزیر 12 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔


 

پی کے 112 شمالی وزیرستان ٹو: 55 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق


آزاد امیدوار میر کلام 5559 ووٹ لیکر پہلے


جے یو آئی کے صدیق اللہ 4033 ووٹ لیکر دوسرے


تحریک انصاف کے امیدوار اورنگزیب 3982 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔



پی کے 113 جنوبی وزیرستان ون: 73  پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق


 پی ٹی ایم کے حمایت یافتہ عبدالوحید 6611 ووٹ لے کر پہلے


جمعیت علماء اسلام کے امیدوار اعصام الدین 5768  ووٹ لے کر دوسرے


تحریک انصاف کے امیدوار افسر خان  تیسرے نمبر پر ہیں۔


 

ؤپی کے 114 جنوبی وزیرستان ٹو: 52 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق


تحریک انصاف کے نصیراللہ وزہر 6049 ووٹ لیکر پہلے


آزاد امیدوار عارف وزیر 4585 ووٹ کے ساتھ دوسرے


جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محمد صالح 2595 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔


 

 

پی کے 115 سابقہ فرنٹیئر ریجن:  13 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق


جے یو آئی ف کے امیدوار شعیب آفریدی 4890 ووٹ لے کر  پہلے


این پی کے امیدوار غلام قادر خان بھٹنی 4795 ووٹ لے کر دوسرے


تحریک انصاف کے امیدوار عابد رحمان 2068 لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔


 

نوٹ: یہ تمام نتائج غیر حتمی ہیں۔ مزید پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے پر صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں