ہوم   >  پاکستان

سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی

1 month ago

   

پاکستان میں سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے بعد 83 ہزار 300 روپے ہوگئی، گزشتہ روز سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 84 ہزار 100 روپے پر پہنچ گیا تھا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 13 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 83 ہزار 300 روپے پر آگئے۔

گزشتہ روز فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 84 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزید جانیے : سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر 10 گرام سونا مزید 685 روپے کمی سے 71 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مسلسل دو روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، فی اونس قیمت 13 ڈالر کمی سے 1425 ڈالر ہوگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 920 روپے جبکہ 10 گرام 788 روپے میں فروخت ہورہی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 16.10 ڈالر ہوگئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
58 mins ago
2 hours ago
11 hours ago