ہوم   >  پاکستان

وزیرستان، ٹانگوں سے محروم شخص بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گیا

1 month ago

شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 112 ٹانگوں سے محروم شخص ووٹ ڈالنے کیلئے آیا۔ باہمت شخص محب اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت اور اس کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہے، لوگوں کو چاہیئے آج کے دن گھروں سے نکلیں اور اپنا فرض ادا کریں۔ دوسری جانب کے پی...



شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 112 ٹانگوں سے محروم شخص ووٹ ڈالنے کیلئے آیا۔



باہمت شخص محب اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت اور اس کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہے، لوگوں کو چاہیئے آج کے دن گھروں سے نکلیں اور اپنا فرض ادا کریں۔



دوسری جانب کے پی میں ضم میں ہونے والے سات اضلاع کے انتخابی عمل میں ہر عمر کے افراد بھرپور حصہ لے رہے ہیں، جب کہ خواتین بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔



خواتین نے کہیں پولنگ افسر کا فرض نبھایا تو کہیں روایتی پردے میں نمائندوں کے انتخاب کے لیے میدان میں نکل آئیں۔ ساتوں اضلاع میں بزرگ، خواتین، معذور ووٹ دینے نکل آئے۔



خصوصی افراد اور بزرگ بھی قومی فریضے کی ادائیگی میں بھرپور شرکت کرتے نظر آئے۔ کوئی بیساکھی کے سہارے تو کوئی وہیل چیئر پر پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ کئی علاقوں میں ووٹرز کی بڑی تعداد قومی پرچم اٹھائے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرتی نظر آئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں