ہوم   >  پاکستان

قبائلی اضلاع کےعوام ووٹ کی طاقت کواستعمال کریں،افتخار درانی

5 months ago

وزيراعظم کے معاون خصوصي افتخار دراني کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے لئے آج تاریخ ساز دن ہے، آج وہ صوبائی حکومت کے لیے اپنے عوامی نمائندوں کو تاریخ میں پہلی دفعہ منتخب کریں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات کی عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، عوام آج اپنے گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ کریں۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے ووٹ سے ہی آپ کے امیدوار جیتیں گے اور اپنے فیصلہ آپ کرنے کا یہ بہترین دن ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں