کراچی کے علاقے لائنز ایریا سے 2 مبینہ بھتہ خور گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچي کےعلاقے لائنز ايريا ميں پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبينہ بھتہ خور گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے مزید بتایا کہ ملزمان کئی روز سے جمشید روڈ کے رہائشی  تاجر اشفاق سے 5 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹر میں تاجر اشفاق نے بھتے کی ایف آئی آر بھی درج کروا رکھی ہے۔

ملزم سعد سلیم عرف کے کے پہلے بھی بھتہ لیتے ہوئے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے پولیس مقابلے میں گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے دستي بم، پستول، موبائل فونز برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کا گروہ تاجروں سے کئی بار بھتہ وصول کرچکا ہے۔

پوليس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق ايم کيوايم لندن سے ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube