Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف کے ہمراہ دورہ امریکا پر روانہ

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔ آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، جہاں ان کی دو نشستیں ہوں گی۔ دونوں رہنماؤں کی پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔ ٹرمپ سے ملاقات میں...

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔ آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، جہاں ان کی دو نشستیں ہوں گی۔

دونوں رہنماؤں کی پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔ ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان پاک امریکا تعلقات سمیت خطے اور افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہونگے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری پہلے سے امریکا میں موجود ہیں۔ وزیر اعظم قطر ایئرویز کی پرواز سے امریکا روانہ ہوئے۔

 

عمران خان دورے کے دوران کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ بعدازاں تاجر،تجزیہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی عمران خان ملاقات کریں گے۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں گفت گو کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق شیڈول کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں۔

 

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان امریکا میں عالمی بینک کے وفد سے بھی مذاکرات کریں گے، سرکاری مصروفیات کے بعد وزیراعظم کیپٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی اور اس کے بعد پاکستان بزنس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube