پشاور، خیبر ٹیچنگ اسپتال سے آئے روز موٹر سائکلیں چوری ہونے لگیں

July 19, 2019

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آئے روز مریضوں اور تیماداروں کے موٹرسائیکل غائب ہونے لگے جس کے باعث اسپتال آنے والے شہری دوہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اسپتال سے دو ماہ کے اندر درجنوں موٹرسائکلیں چوری ہوگئی ہیں۔ تیمارداروں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے وقت مجبورا بائیک کھڑی کردیتے ہیں لیکن اسپتال کے اندر سے موٹرسائیکل غائب ہونا انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

پولیس کے مطابق کچھ چور گروہوں کو گرفتار کرکے متعدد موٹرسایئکلیں بھی برآمد کرلی ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ نے پارکنگ کا انتظام کرنے کے بجائے دیواروں پر ’نو پارکنگ‘ لکھ کر جان چھڑا دی۔