ہوم   >  پاکستان

قبائلی اضلاع میں انتخابات کی تیاریاں مکمل، کل میدان سجے گا

5 months ago

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں اور الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا جس کے باعث  تمام سیاسی سر گرمیاں معطل ہوگئیں۔ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے نمائندوں کو صوبائی اسمبلی تک پہنچانے کا خواب حقیقت کا...

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں اور الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا جس کے باعث  تمام سیاسی سر گرمیاں معطل ہوگئیں۔

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے نمائندوں کو صوبائی اسمبلی تک پہنچانے کا خواب حقیقت کا روپ اختیار کرنے والا ہے۔ بیس جولائی کوہونے والے انتخابات  کے لیے ایک ہزار 897 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں 464  اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

تمام قبائلی اضلاع کے 16 جنرل نشستوں پر پہلی بار ہونے والے صوبائی الیکشن میں دو خواتین سمیت 285 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

پولنگ کے لیے مردوں کے 482 اور خواتین کیلئے 376علیحدہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 1039 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جن کے اندر خواتین اور مردوں کے پولنگ بوتھ الگ الگ ہوں گے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں