Monday, July 13, 2020  | 21 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

کراچی میں احتجاج کرنے والی نرسز اور پیرا میڈکس کے مطالبات منظور،نوٹی فیکیشن جاری

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2019 | Last Updated: 12 months ago

کراچی میں احتجاج کرنے والی نرسز کے مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں، سندھ حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ احتجاج کرنے والی نرسز کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہ ديگر صوبوں کے برابر کی جائے اور سروسز اسٹرکچر بحال کیا جائے۔ کراچی پریس کلب کے باہر نرسز نے مطالبات کے حق میں 16 روز...

کراچی میں احتجاج کرنے والی نرسز کے مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں، سندھ حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ احتجاج کرنے والی نرسز کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہ ديگر صوبوں کے برابر کی جائے اور سروسز اسٹرکچر بحال کیا جائے۔

کراچی پریس کلب کے باہر نرسز نے مطالبات کے حق میں 16 روز سے دھرنا دیا ہوا تھا۔ سندھ حکومت نے نرسز کے مطالبات منظور کرتے ہوئے نوٹيفکيشن جاری کرديا ہے۔

گزشتہ روز سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضيٰ وہاب نےمذاکرات کيے تھے۔ حکومت کي جانب سے آج نوٹيفکيشن جاری ہونے کی يقين دہاني پر نرسز نے بھرپور جشن منایا اور پريس کلب کے باہر بھنگڑے ڈالے گئے۔

جمعرات کو پريس کلب پر دھرنے میں بيٹھی نرسز نے وزيراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تو علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کی جانب سے نرسز کو روکنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن ميں نرسز الائنس کے سربراہ بھی شامل تھے جنھیں وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے پر چھوڑدیا گیا۔

کراچی میں نرسز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار، وزیراعلیٰ کا نوٹس

پولیس نے وزيراعليٰ ہاؤس کے قريب بيريئرز لگاديے تھے تا کہ مظاہرین مزید آگے نہ جاسکیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو بھي مظاہرے ميں موجود تھیں۔

احتجاج کرنے والی نرسز کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہ ديگر صوبوں کے برابر کی جائے اور سروسز اسٹرکچر بحال کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube