اورکزئی، شادی کے دوران گھر کی چھت گرنے سے 8 بچے جاں بحق، 40 افراد زخمی

July 18, 2019

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لوئراورکزئی کےعلاقے لیڑہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ایک گھر میں شادی ہورہی تھی۔ مکان کچا ہونے کے باعث اس کی چھت گرگئی۔

چھت کے ملبے تلے دب کر 8 بچے جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اسکاوٹس اورمقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو مشتی میلہ اور کلایہ اسپتال منتقل کیا جہاں سے جبکہ 14 افراد کو تشویشناک حالت میں کوہاٹ ریفر کردیا گیا ہے۔