کراچی میں پان تھوکنے پر گولیاں چل گئیں، ایک شخص زخمی

July 18, 2019

کراچی سوک سنٹر میں پان تھوکنے پر گولیاں چلنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جمعرات کو سوک سینٹر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایس بی سی اے کے یونین رہنما اشرف شاہ پر ایک شخص فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا کہنا ہے کہ اشرف شاہ نے دفتر کے اندر پان تھوکا اور جب میں نے ان سے پوچھا کہ پان کیوں تھوکا تو اس نے مجھے گالیاں دیں، جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد موقع پر موجود دیگر افراد ملزم کو گریبان سے کھینچتے ہوئے تھانے لے گئے۔

دوسری جانب ملزم کون ہے اور سوک سینٹر کیوں آیا تھا، اس بارے میں تاحال ملزم نے کچھ نہیں بتایا۔

اس واقعے نے سوک سینٹر کی سیکیورٹی پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ کیا سوک سینٹرمیں اسلحہ لانا اتنا آسان ہے۔ جہاں ایس بی سی اے، کے ڈی اے، ایکسائزاور دیگر اہم اداروں کے بڑے افسران بیٹھتے ہیں۔