ہوم   >  پاکستان

شہباز خاندان کیلئے کون کون منی لانڈرنگ کرتا تھا اگلے ہفتے بتاوں گا، شہزاد اکبر

1 month ago

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازخاندان ایرا کے فنڈز سے ہونے والی صرف تین ادائیگیوں کا حساب دے دیں، نويد اکرام نے علي عمران کو کس مد ميں پيسے ديے؟ شہبازشریف قوم کو گمراہ نہ کريں، اپنے داماد سے چھ کروڑ کا حساب مانگيں ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز...



معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازخاندان ایرا کے فنڈز سے ہونے والی صرف تین ادائیگیوں کا حساب دے دیں، نويد اکرام نے علي عمران کو کس مد ميں پيسے ديے؟ شہبازشریف قوم کو گمراہ نہ کريں، اپنے داماد سے چھ کروڑ کا حساب مانگيں ۔


مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جن پيمنٹس کي بات ہو رہي ہے وہ 2005 کا نہيں، اصل زلزلہ 2005 ميں نہيں اُس وقت آيا جب آپ نازل ہوئے، نويد اکرام نے علي عمران کو کس مد ميں پيسے ديے؟ حکومت صرف 3ادائيگيوں کاپوچھ رہي ہےجو ايرا کے فنڈز سے ہوئي۔


معاون خصوصي احتساب نے کہا کہ شہبازشريف 3 ادائيگيوں کا حساب ديں، قوم کو گمراہ نہ کريں، اپنے داماد سے 6 کروڑ کا حساب مانگيں، شہبازشريف برطانوي اخبارکے خلاف ہتک عزت کادعويٰ کريں، پہلي ادائيگي 6 ستمبر 2012 کو ايرا کے فنڈز سے 2 کروڑ کي ہوئي۔


ان کا کہنا تھا کہ نويد اکرام کي اصل داستان 2016 سے شروع ہوتي ہے،مجموعي طورپرايراکےفنڈزسےعلي عمران کو 6کروڑجاري کيےگئے، علي اينڈ کمپني شہبازشريف کے داماد علي عمران کي ہے، شہبازشريف کے داماد کي کمپني کا ايرا کے ساتھ کوئي معاہدہ نہيں۔


انہوں نے کہا کہ علي عمران،فرخ رشيد، نويداکرام کا بدعنواني ميں گٹھ جوڑ رہا، نويد اکرام غريب تھا تو چھترول کرادي، علي عمران کا کيا کيا، نويد اکرام نے2013ميں80کنال اراضي خريدي ۔


شہزاد اکبر نے کہا کہ علي عمران ملک چھوڑکر فرار ہوچکاہے، نويد اکرام نے اپني بدعنواني ميں علي عمران کےملوث ہونےکااعتراف کيا، شہبازشريف کي ساري جائيداد ٹي ٹي کے ذريعے بنائي گئي،شہبازشريف خاندان کي چوري پکڑي گئي جس کا وہ جواب نہيں دے رہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ميں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آپ ميرے خلاف مقدمہ کريں، کون کون آپ کے ليے مني لانڈرنگ کرتا تھا اگلے ہفتے بتاوں گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں