Monday, July 6, 2020  | 14 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پرشارٹ سرکٹ،متعدد دفاتر کی بجلی منقطع

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2019 | Last Updated: 12 months ago

کراچي ايئرپورٹ پر شارٹ سرکٹ کي وجہ سے متعدد دفاتر کی بجلی منقطع ہوگئی، شارٹ سرکٹ جناح ٹرمینل کے بیسمنٹ میں ہوا ۔

سماء کے نمائندہ اشرف خان کے مطابق شارٹ سرکٹ جناح ٹرمینل کے بیسمنٹ میں ہوا جبکہ بیسمنٹ سے دھواں اٹھا تو ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

شارٹ سرکٹ کے باعث جناح ٹرمینل کی بجلی بند ہوگئی اور مختلف ایئرلائنز کے دفاتر کا کام متاثر ہوا ۔

تاہم سول ايوي ايشن حکام کے مطابق شارٹ سرکٹ سے دھواں بھرگیا تھا، مرمتی کام کيلئے بجلی بند کی گئی تھی۔

سي اے اے کا کہنا تھا کہ مرمت کے بعد بجلی بحال کردی ہے تاہم اس دوران ايئرپورٹ پر بجلي ايک گھنٹے تک بند رہي۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube