ہوم   >  پاکستان

شاہد خاقان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بلاول بھٹو کا مطالبہ

1 month ago

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان کو فوري طور پررہا کیا جائے۔

چیئرمین پيپلزپارٹي بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان کی گرفتاری عوامی نمائندوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں ہيں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں سےناکامیاں چھپاناچاہتی ہے، ملکی معیشت پرحکومتی حملوں کيخلاف اپوزیشن احتجاج کرے گي۔

سلیکٹڈ حکومت کااپوزیشن کيخلاف امتیازی احتساب ناقابلِ قبول ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان کو فوري طور پر رہا کیا جائے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹر وے ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا، شاہد خاقان کو احتساب عدالت لاہور سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد نیب ٹیم اسلام آباد لے کر روانہ ہوگئی ہے۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو مسلسل عدم تعاون پر گرفتار کیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں چوتھی مرتبہ نیب راولپنڈی نے طلب کیا تھا اور بدھ کی صبح 10 بجے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے ایل این جی کیس میں نیب میں پیشی کے لیے تین دن مہلت کے لیے خط لکھا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صرف ایک دن کے نوٹس پر نیب دفتر پیشی ممکن نہیں اس لیے آج پیشی سے معذرت خواہ ہوں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا تھا کہ نیب دفتر پیشی کیلئے تیار ہوں لیکن مناسب وقت دیا جائے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں