ہوم   >  پاکستان

نیب ٹیم کے مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے کراچی اور اسلام آباد میں چھاپے

1 month ago

نیب کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کیلئے کراچی اور اسلام آباد میں ان کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم سابق وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ایل این جی ٹھیکہ کیس میں شریک ملزم ہیں۔

قومی احتساب بیورو کی ٹیم سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کیلئے کراچی میں واقع ان کے گھر میں پہنچ گئی، پولیس کی بھاری نفری میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

نیب کی ٹیم مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ کے باہر کافی دیر انتظار کے بعد ن لیگی رہنماء کے گھر میں داخل ہوئی، تاہم مفتاح اسماعیل گھر میں موجود نہیں، تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ن لیگ کے آخری دور میں سابق وزیر خزانہ رہنے والے مفتاح اسماعیل کہاں ہیں۔

 نیب کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا تاہم وہ وہاں بھی موجود نہیں تھے، سابق وزیر خزانہ کا فون بھی بند ہے۔

دوسری جانب نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹر وے ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا، احتساب عدالت لاہور سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد نیب ٹیم انہیں لے کر اسلام آباد چلی گئی۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو مسلسل عدم تعاون پر گرفتار کیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں چوتھی مرتبہ نیب راولپنڈی نے طلب کرتے ہوئے بدھ کی صبح 10 بجے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے ایل این جی کیس میں نیب میں پیشی کیلئے 3 دن مہلت کیلئے خط لکھا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک دن کے شارٹ نوٹس پر نیب میں پیش نہیں ہوسکتا، مناسب وقت دیا جائے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں