ہوم   >  پاکستان

حزب اختلاف کے خلاف نیب مسلسل بطور ادارہ استعمال ہورہا ہے،مولانا فضل الرحمان

2 months ago

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف نے آل پارٹیز کانفرنس کی اور ملک میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے عندیہ دیا  اور ایک صف میں حکومت کے خلاف کھڑے ہوئے،اس صورتحال میں سیاسی لوگوں کو گرفتار کرنا اور جیلوں میں ڈالنا غیر جمہوری ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...




مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف نے آل پارٹیز کانفرنس کی اور ملک میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے عندیہ دیا  اور ایک صف میں حکومت کے خلاف کھڑے ہوئے،اس صورتحال میں سیاسی لوگوں کو گرفتار کرنا اور جیلوں میں ڈالنا غیر جمہوری ہے۔


پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مغرب کے ایجنڈا کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اگر ہمارے ملک کے ادارے استعمال ہوتے ہیں اور ہمارے ملک کے ادارے اس لیے ہیں کہ وہ باہر کے ایجنڈے کو ہم پر مسلط کریں تو پھر ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ یہ ملک کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ کسی اور کے مفاد کے لیے ہیں۔



نيب ايک خود مختار ادارہ ہے،جس نے جو کيا وہ بھگتے گا،وزیر داخلہ اعجاز شاہ


انھوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہے ، حزب اختلاف کے خلاف نیب مسلسل بطور ادارہ استعمال ہورہا ہے اور یک طرفہ طور پر احتساب کے نام پر اپوزیشن کی جماعتوں کو دباؤ میں لایا جارہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں