نون لیگ اور پیپلزپارٹی حکومت کے نشانے پر ہے،مرتضیٰ وہاب

July 18, 2019

سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جرم ثابت ہوئے بغیر شاہد خاقان کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  حکومت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے،الزام ثابت ہوجانے پر گرفتاری ہونی چاہیے، جرم ثابت ہوئے بغیر شاہد خاقان کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے ۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی حریفوں کو گرفتار کررہی ہے۔

اس سے قبل لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اُڑ نہیں پارہی، معیشت کو دیوالیہ پن پر لے جارہی ہے، پاکستان پر قرضوں کو بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

نیب کا نام تبدیل کرکے نون لیگ احتساب بیورو رکھ دیا جائے،احسن اقبال

انھوں نے کہا کہ کپتان ناتجربہ کار ہے اور سزا عوام اور اپوزیشن کو مل رہی ہے، ہم سب کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیں لیکن آواز نہیں دبا سکتے۔