ہوم   >  پاکستان

میرے ہم وطنو، آپ کے ووٹ سے منتخب ایک اور وزیراعظم گرفتار، مریم نواز

5 months ago

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹر وے ٹول پلازہ پرگرفتار کرلیا گیا جس پر مریم نواز نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سما جی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ ’’میرے ہم وطنوں، قوم کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیراعظم گرفتار کر لیا گیا ‘‘۔

مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ جو بھی آپ کے ووٹ سے آئے گا، یا یہی لاقانونیت توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی۔

 

نیب ٹیم کے پاس اصل وارنٹ نہ ہونے پر فوٹو کاپی کی بنیاد پر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مریم نواز نے لکھا ’’پاکستانیوں، آپ کا منتخب ادارہ ایک فوٹو کاپی کی مارہے۔

 

ایک اورٹویٹ میں مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے متعلق ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ویڈیو کو شرمناک مناظر قرار دیا۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بھی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب عمران نیازی کا آلہ کار بنا ہوا ہے جسے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم سمیت 7 افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری 6 جون 2018 کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دی تھی۔ سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نےاپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں