Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

نیب کا نام تبدیل کرکے نون لیگ احتساب بیورو رکھ دیا جائے،احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20 کروڑ لوگوں کو جيل ميں ڈال دیں لیکن یہ حکومت پھر بھی نہيں چلے گی، ہر اس شخص کو بدنام کيا جارہا ہے جس نے پاکستان کی خدمت کی، جس نے ايل اين جی کے خواب کو حقيقت بنايا اس کو پکڑ ليا...

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20 کروڑ لوگوں کو جيل ميں ڈال دیں لیکن یہ حکومت پھر بھی نہيں چلے گی، ہر اس شخص کو بدنام کيا جارہا ہے جس نے پاکستان کی خدمت کی، جس نے ايل اين جی کے خواب کو حقيقت بنايا اس کو پکڑ ليا گيا۔ انھوں نے کہا کہ ميں نے سي پيک منصوبے کھڑے کيے اور اب میں بھی نيب میں پیشیاں بھگت رہا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ غير تصديق شدہ فوٹو کاپي دکھا کر شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کيا گيا،شاہد خاقان کو نيب گردي کا نشانہ بنايا گيا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ يہ حکومت اُڑ نہيں پارہي، معيشت کو ديواليہ پن پر لے جارہي ہے،پاکستان پر قرضوں کو بوجھ ڈال ديا گيا ہے۔انھوں نے کہا کہ کپتان ناتجربہ کار ہے اور سزا عوام اور اپوزيشن کو مل رہي ہے، ہم سب کو پکڑ کر جيل ميں ڈال دیں لیکن آواز نہيں دبا سکتے۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

لیگی رہنما نے دو ٹوک کہا کہ ہم ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہيں ہيں،ان گرفتاريوں سے ہماری آواز بند نہيں کی جاسکتی،پاکستان کا بچہ بچہ نواز شريف اور شاہد خاقان عباسی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube