ہوم   >  پاکستان

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

5 months ago

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹر وے ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا۔شاہد خاقان کو احتساب عدالت لاہور سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد نیب ٹیم اسلام آباد لے کر روانہ ہوگئی ہے۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو مسلسل عدم تعاون...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹر وے ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا۔شاہد خاقان کو احتساب عدالت لاہور سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد نیب ٹیم اسلام آباد لے کر روانہ ہوگئی ہے۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو مسلسل عدم تعاون پر گرفتار کیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں چوتھی مرتبہ نیب  راول پنڈی نے طلب کیا تھا اور بدھ کی صبح 10 بجے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے ایل این جی کیس میں نیب میں پیشی کے لیے تین دن مہلت کے لیے خط لکھا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صرف ایک دن کے نوٹس پر نیب دفتر پیشی ممکن نہیں اس لیے آج پیشی سے معذرت خواہ ہوں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا تھا کہ نیب دفتر پیشی کیلئے تیار ہوں لیکن مناسب وقت دیا جائے۔

ايل اين جی کيس، شاہد خاقان کا نيب ميں پیشی کیلئے 3 دن مہلت کا خط

شاہد خاقان عباسی نے اس کیس میں نیب طلبی میں کم از کم تین روز کے پیشگی نوٹس کا کہا تھا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ نیب عمران نیازی کا آلہ کار بنا ہوا ہے، نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

نیب کا نام تبدیل کرکے نون لیگ احتساب بیورو رکھ دیا جائے،احسن اقبال

سابق وزیر اعظم سمیت 7 افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری 6 جون 2018 کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دی تھی۔

 سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل ون کا ٹھیکہ دیا تھا۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں