Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ايل اين جی کيس، شاہد خاقان کا نيب ميں پیشی کیلئے 3 دن مہلت کا خط

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسي کو ایل این جی کیس میں ایک مرتبہ پھر نیب نے طلب کیا اور بدھ کی صبح 10 بجے حاضري يقيني بنانے کا حکم دیا۔ تاہم سابق وزيراعظم نے ايل اين جي کيس ميں نيب ميں پیشی کے لیے تين دن مہلت کے ليے خط لکھ ديا۔

ایل این جی کیس میں نیب نے شاہد خاقان عباسی کو چوتھی مرتبہ طلب کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسي نے مؤقف اختيار کيا صرف ایک دن کے نوٹس پر نیب دفتر پیشی ممکن نہیں اس لیے آج پیشی سے معذرت خواہ ہوں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نیب دفتر پیشی کیلئے تیار ہوں لیکن مناسب وقت دیا جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے اس کیس میں نیب طلبی میں کم از کم تین روز کے پیشگی نوٹس کا کہا۔سابق وزیر اعظم سمیت 7 افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری 6 جون 2018 کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دی تھی۔ نیب کا الزام ہے کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube