Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > Latest

کراچی میں یونی ورسٹی پروفیسر کی اہلیہ کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا،پولیس کا دعویٰ

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jul 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی میں این اے ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔ تحقيقاتي حکام کے مطابق قاتل نے گاڑی میں بیٹھ کر خاتون کو گولی ماری۔ کراچي ميں 2 روز قبل یونیورسٹی کے پروفیسر کی بیوی کے قتل کا واقعہ...

کراچی میں این اے ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔ تحقيقاتي حکام کے مطابق قاتل نے گاڑی میں بیٹھ کر خاتون کو گولی ماری۔

کراچي ميں 2 روز قبل یونیورسٹی کے پروفیسر کی بیوی کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نکلا۔

پولیس کے مطابق 15جولائی کو گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے گاڑی ميں فائرنگ کرکے شازیہ نامی خاتون کو قتل کیا۔

پولیس نے واقعے کو پہلے ڈکیتی مزاحمت بتايا لیکن تحقيقات ميں معلوم ہوا کہ ملزمان نے گاڑي سے قيمتي اشيا اٹھائيں اور نہ ہي خاتون کے پرس کو ہاتھ لگايا جس پر پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے ديا۔

کراچی میں فائرنگ سے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج

پولیس کے مطابق واردات میں کرائے کے قاتلوں کا استعمال کيا گيا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم کے ايک خول کو فارنزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون کے جبڑے میں لگنے والی گولی سر سے نکلی اور گاڑی کی چھت سے آر پار ہوگئی تھی۔

شازیہ نامی خاتون این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر رضا علی خان کی اہلیہ تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube