Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

محکمہ موسمیات نے چترال میں گلاف الرٹ جاری کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

محکمہ موسمیات نے چترال میں گلاف الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 دن میں درجہ حرارت میں 4 ڈگری اضافہ ہو سکتا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے گلشئیرز کے پگھلنے میں تیزی آ جائیگی، گلشئیرز پگھلنے سے برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیلاب کے پیش نظر مقامی افراد سمیت انتظامیہ کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی ۔

دوسری جانب ملک ميں جاري حاليہ بارشوں اور سيلابي ريلوں نے تباہي مچادي ہے، مخلتف واقعات ميں چھیالیس افراد جاں بحق اور انتالیس زخمی ہوئے جبکہ ایک سو بیاسی گھروں کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے اعلامیے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے آزاد کشمیر میں ستائیس، پنجاب میں دس اورخیبرپختونخوا میں نو افراد لقمہ اجل بنے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھي ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے انیس جولائی تک ملک بھرمیں شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے جس کے باعث برساتی نالوں میں اونچے درجےکا سیلاب متوقع ہے۔

وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پرسیلابی ریلے کی تباہی کے بعد ریلیف کا کام بھی جاری ہے، جس کے تحت متاثرین کو اکیس سو کلو راشن فراہم کیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube