ہوم   >  پاکستان

فیصل آباد، اغوا برائے تاوان، چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 7 months ago

پنجاب کے  ضلع فیصل آباد میں پولیس نے اغوا برائے تاوان اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ فیصل آباد میں پولیس لائن سے رواں سال کے اندر 9 موٹرسائیکليں چوری ہوگئیں جس پر حکام کی تشویش میں اضافہ ہوا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ تحقیقات کے دوران...

پنجاب کے  ضلع فیصل آباد میں پولیس نے اغوا برائے تاوان اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

فیصل آباد میں پولیس لائن سے رواں سال کے اندر 9 موٹرسائیکليں چوری ہوگئیں جس پر حکام کی تشویش میں اضافہ ہوا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا تو انکشاف ہوا ہے کہ وہ پولیس اہلکار اور سی پی او ہاؤس میں گارڈ تعینات ہے۔

ایس ایس پی آپریشن علی رضا نے سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالی بھیڑیں ہر جگہ ہوتی ہیں۔ ہم ان کو گرفتار کرکے قانونی اور محکمانہ کارروائی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں مدینہ ٹاؤن سے ایک شہری اغوا ہوا اور بعد ازاں ڈھائی لاکھ روپے تاوان لیکر چھوڑ دیا گیا۔

پولیس نے تفتیش کی تو اغواکار کوئی اور نہیں بلکہ بلکہ تھانہ کھٹریانوالہ میں تعینات کانسٹیبل محمد افضل نکلا۔ پولیس نے اغواکار کا نسٹیبل محمد افضل کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس والے خود وردی اتار کر لوٹنے لگ جاتے ہیں۔ ان کو کوئی روکنے والا نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube