ہوم   >  پاکستان

ورلڈ بینک کراچی میں پانی کی فراہم و نکاسی کے نظام کی بہتری کیلئے 1.6 ارب ڈالر دیگا

5 months ago

فوٹو : آن لائن

ورلڈ بینک سندھ حکومت کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے نظام کی بہتری کیلئے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، یہ رقم 12 سال کے عرصے میں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپروومنٹ پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کے ڈبلیو ایس بی کو خودمختار اور مؤثر طور پر سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ بنانے کیلئے پرعزم ہوں۔

ورلڈ بینک کی ٹیم نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق امور پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں حکام سے ملاقات کی۔

چیئرپرسن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ناہید شاہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 سال کیلئے 14 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دی جاچکی ہے، جسے سی ڈی ڈبلیو پی سے بھی منظوری مل چکی ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپروومنٹ پراجیکٹ 3 مرحلوں پر مشتمل منصوبہ ہے، جس کے پہلے مرحلے کا تخمینہ 400 ارب روپے لگایا گیا ہے، جس میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو معاشی طور پر مؤثر ادارہ بنانے کیلئے اصلاحات شامل ہیں۔

منصوبے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں اصلاحات کیلئے 3 کروڑ ڈالر، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی مکمل حفاظت کیلئے 35 کروڑ ڈالر، انتظامی امور اور مطالعاتی امور کیلئے 2 کروڑ ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت انفراسٹرکچر، برساتی پانی کے نکاس اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے 5 کروڑ ڈالر بھی رکھے گئے ہیں۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں