Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس : ملزمان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتراض

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتراض اٹھا دیا، معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم نے قید سے رہائی کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ کو خط لکھ  دیا۔

لندن میں 16 دسمبر 2010ء کو چھریوں کے وار سے کیو ایم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کردیا گیا تھا، قتل کے الزام میں پاکستان میں گرفتار ملزمان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ 12 مئی 2007ء واقعہ کے متاثرہ ہیں، ہمیں ان پر اعتماد نہیں، کیا جسٹس اطہر من اللہ متاثرہ فریق ہوکر غیر جانبدار رہ سکتے ہیں؟، کیا کیس کا اختتام بھی ہوگا؟۔

ملزمان نے خط میں چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے یا ہمیں ضمانت پر عدالتی قید سے رہا کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube