ہوم   > Latest

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2019 | Last Updated: 9 months ago

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ فيروز والا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں پیش آیا۔جاں بحق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں ۔ ريسکيو حکام اور عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ حادثہ شديد...

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ فيروز والا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں پیش آیا۔جاں بحق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں ۔

ريسکيو حکام اور عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ حادثہ شديد بارشوں کے نتيجے ميں ہوا ۔ گھر بوسیدہ ہونے کے باعث چھت منہدم ہوئی۔

گزشتہ روز بارش سے لاہور کے علاقے کاہنہ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ مون سون کے آغاز میں ہی لاہور میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں جس سے شہر کی سڑکوں اور گليوں میں جل تھل ہے۔ قذافی اسٹیڈیم، چوبرجی، مزنگ ،سمن آباد کوارٹر ،چائنہ اسکیم اور شادمان کے علاقے زيادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ کئي مقامات پر نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube