مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر ديا

July 16, 2019

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کی سربراہی کروں گی، جس کا مقصد صرف سابق وزیراعظم نوازشریف کے لیے انصاف کا تقاضا ہی نہیں بلکہ قانون کی بالا دستی اور آزادی اظہار کا مطالبہ ہوگا۔

تاہم مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے احتجاجی مظاہروں کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

اس سے قبل منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ کی مریم نواز کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ،مریم نواز نے کہا آپ کو نواز شریف کیساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جارہی ہے ۔

رانا ثناءاللہ بولے کہ میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں اور گھبرایا نہیں ہوں میں مخالفین کے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔