ہوم   >  پاکستان

جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ نغمے کے خالق حمایت علی شاعر انتقال کرگئے

5 months ago

علم و ادب اور شاعري کا ايک بڑا نام ہم ميں نہيں رہا، حمايت علي شاعر کينيڈا ميں انتقال کر گئے وہ عارضہ قلب ميں مبتلا تھے۔

حمايت علي شاعر کچھ دنوں سے عليل تھے آج صبح انہيں دل کا دورہ پڑا جو جان ليوا ثابت ہوا اور93 برس کی عمر میں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بيٹے پروفيسر اوج کمال کا کہنا تھا کہ ان کي تدفين کينيڈا ميں ہي کي جائے گي۔

حمايت علي شاعر کے چار شعري مجموعے شائع ہوئے جن ميں آگ ميں پھول ،مٹي کا قرض ، تشنگي کا سفر اور ہارون کي آواز شامل ہيں ۔

ان کي دو نثري کتابيں شيخ اياز اور شخص و عکس بھي شائع ہوچکي ہيں، انہوں نے تدريس ، صحافت ، ريڈيو ، ٹيلي ويژن اور فلم کے ليے خدمات انجام ديں ۔

حمایت علی شاعر نے ملی نغمے بھی تحریر کیے جن میں سب سے مشہور‘ جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ بھی شامل ہے۔ یہ نغحمہ 1965 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مجاہد‘ کے لیے لکھا گیا تھا جسے نگار ایوارڈ بھی ملا تھا۔ نغمہ مسعود رانا نے گایا تھا جبکہ موسیقی خلیل احمد نے تشکیل دی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں