Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > Latest

کراچی میں فائرنگ سے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچي کے علاقے گلشن اقبال ميں گزشتہ روز فائرنگ سے خاتون کے قتل کا مقدمہ ان کے شوہرکي مدعيت ميں درج کرليا گيا ہے،مقدمے ميں قتل کي دفعات بھي شامل کرلي گئي ہيں۔ ایف آئی آر کے متن میں پروفیسر علی رضا نے کہا ہے کہ ان کی اہليہ کو نامعلوم وجوہات پر قتل کيا گيا ہے۔

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال ميں  فائرنگ سے خاتون کی موت  کا مقدمہ ان کے شوہر پروفيسرعلي رضا کي مدعيت ميں درج کيا گيا۔ مقدمے ميں قتل کي دفعات بھي شامل کرلي گئي ہيں۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کيخلاف درج کیا گیا ہے۔ پروفیسر علی رضا نے بیان دیا ہے کہ گارڈ نے کال کرکے قتل کا بتايا۔

واضح رہے کہ پیر کی دوپہر پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون نجی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔ مقتولہ یونی ورسٹی کے پروفیسر کی اہلیہ تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube