ہوم   >  پاکستان

آپ بارش کے پانی میں پھنسے ہیں تو وزیراعلیٰ کا انتظار کریں

5 months ago

اگر آپ اس وقت بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے پریشان ہیں۔ جگہ جگہ سڑکوں پر بنے تالاب اور ابلتے نالوں اور گٹروں کے درمیان پھنسے ہیں اور انتظامیہ کا کہیں دور دور تک نام و نشاں نہیں تو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا انتظار کریں۔ وہ...

اگر آپ اس وقت بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے پریشان ہیں۔ جگہ جگہ سڑکوں پر بنے تالاب اور ابلتے نالوں اور گٹروں کے درمیان پھنسے ہیں اور انتظامیہ کا کہیں دور دور تک نام و نشاں نہیں تو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا انتظار کریں۔ وہ کسی بھی وقت اپنے لینڈ کروزر میں آپ کو لفٹ دینے آسکتے ہیں۔

لاہور میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے نکل پڑے اور بارش کے پانی میں پھنسے خواتین اور بچوں کو لفٹ دی۔

اس موقع پر بارش کے پانی میں پھنسے خواتین سے مکالمہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا، آپ کو کہاں جانا ہے۔ خواتین نے جواب دیا کہ آگے چوک تک جانا ہے۔ جس پر عثمان بزدار نے ان کو اپنی گاڑی میں بٹھالیا۔

وزیر جنگلات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حقیقی خادم اعلیٰ اس کو کہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں