Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > Latest

شکل سے ڈینٹسٹ نہیں لگتے،پولیس نے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی کے علاقے صدر میں پولیس نے بغیر کسی وجہ کے دانتوں کے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے اس واقعہ کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی اور صرف یہ کہا گیا کہ یہ شخص شکل سے ڈاکٹر نہیں لگتا۔ تاہم بعد میں ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے پر...

کراچی کے علاقے صدر میں پولیس نے بغیر کسی وجہ کے دانتوں کے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے اس واقعہ کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی اور صرف یہ کہا گیا کہ یہ شخص شکل سے ڈاکٹر نہیں لگتا۔ تاہم بعد میں ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے پر معذرت کرلی۔

سما کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر زین العابدین نقوی نے بتایا کہ صدر کے علاقے میں شاہراہ عراق کے پاس وہ اپنے کلینک میں مریض دیکھ رہے تھے کہ اچانک پولیس نے چھاپہ مارا۔

انھوں نے بتایا کہ پوليس والوں نے بغير کچھ وجہ بتائے حراست میں لے لیا اور ان کی ڈگريوں کو جعلي قرار ديتے رہے۔

ڈاکٹر زين نے بتایا کہ انھوں نے ڈگری کي آن لائن تصديق بھي کرائي لیکن پولیس والوں پر کوئی اثر نہ ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان پوليس اہلکاروں کا تعلق تھانہ صدر سے تھا اور تھانے ميں بھی ان کی تمام دستاويزات کو رد کيا گيا اور پوليس اہلکار نے بدتميزی کی۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے سما سے بات کرتے ہوئے معذرت کی اور تسلیم کیا گیا کہ پولیس کا رویہ غلط تھا، جن پولیس والوں نے یہ حرکت کی ان کو سخت سزا دی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube