Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کوئلہ کان میں سے دو مزدوروں کو زندہ اور مردہ حالت میں نکال لیا گیا

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے دو مزدوروں کو 41 گھنٹوں بعد زندہ اور مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔

لیویز کے مطابق ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے مزدوروں میں سے ایک مزدور کو زندہ اور دوسرے کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔

زندہ مزدور کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ لاش تاحال ڈیگاری کے علاقے میں موجود ہے جسے ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔

بلوچستان، کوئلہ کان میں پھنسے 11 مزدور تاحال نہ نکالے جاسکے

​چیف انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ دیگر نو مزدوروں کو نکالنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کان میں موجود زہریلی گیس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ معدنیات اور پی ڈی ایم اے حکام بھی علاقے میں موجود ہیں۔

کوئلہ کان کے اندر گزشتہ رات زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا تھا جس سے کان بیٹھ گئی اور وہاں کام کرنے والے 12 مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube