ہوم   >  پاکستان

پشاور، نان کے بعد قہوہ کی قیمت میں بھی 10روپے اضافہ

5 months ago

حاليہ مہنگائی کي لہر ميں روٹی کی قیمت میں اضافے کے بعد قہوے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ پشاور کے چائے خانوں میں فی چینک 10 روپے اضافہ ہوگیا۔ لذیذ کھابوں کے بعد پشاورکا روایتی قہوہ نہ صرف صحت بخش بلکہ ذائقے میں بھی لاجواب ہوتا ہے مگر اب یہ روایتی مشروب بھی شہریوں کی...

حاليہ مہنگائی کي لہر ميں روٹی کی قیمت میں اضافے کے بعد قہوے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ پشاور کے چائے خانوں میں فی چینک 10 روپے اضافہ ہوگیا۔

لذیذ کھابوں کے بعد پشاورکا روایتی قہوہ نہ صرف صحت بخش بلکہ ذائقے میں بھی لاجواب ہوتا ہے مگر اب یہ روایتی مشروب بھی شہریوں کی دسترس سے باہرہوگیا۔ دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قہوے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ قہوہ خانوں میں چھوٹی چینک 20 سے بڑھا کر 30 روپے جبکہ بڑی کا ریٹ 40 سے بڑھا کر 50 روپے مقررہ کر دیا گیا۔

شہریوں نے قہوے کی قیمت بڑھنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل پشاور میں نانبائیوں نے نان کی قیمت بھی 10 روپے سے بڑھاکر 15 روپے کردی تھی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں