ہوم   >  پاکستان

بلوچستان میں بھی ای کورٹ کا آغاز، چیف جسٹس نے آن لائن سماعت کی

1 month ago

بلوچستان میں ای کورٹس کے زریعے کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ نے ویڈیو لنک کے زریعے کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیولنک کے ذریعے پہلی مرتبہ کیسز کی سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیسز سنے۔ بینچ میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمرعطا بندیال شامل تھے۔

چیف جسٹس نے ویڈیو لنک کے زریعے سماعت کا اہتمام کرنے پر نادرا کے عملہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسا میکنزم طے کریں گے کہ روزانہ کی بنیاد پر ویڈیولنک کے ذریعے کیسز کی سماعت ممکن ہوسکے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے کریں مگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہمیں ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے شہری کو زخمی کرنے کے کیس میں ملزم کی دو سال کی سزا کالعدم قرار دے دی جبکہ 4 کیسز خارج کردیئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں