ہوم   >  پاکستان

مری : آستانے میں خواتین کے حصے میں داخل ہونے پر نوجوان قتل

1 month ago

مری میں پير کے آستانے ميں نوجوان کو مبينہ طور پر خواتین کے حصے میں داخل ہونے پر پیرعظمت شاہ، اس کے بیٹے اور گارڈز نے تشدد کرکے قتل کردیا ۔ نیو مری کے علاقے پٹریاٹہ ميں گزشتہ روز جن نکالنے والے پیر عظمت شاہ کے آستانے پر کوٹلی ستیاں کا رہائشی نوجوان وقاص علي...



مری میں پير کے آستانے ميں نوجوان کو مبينہ طور پر خواتین کے حصے میں داخل ہونے پر پیرعظمت شاہ، اس کے بیٹے اور گارڈز نے تشدد کرکے قتل کردیا ۔


نیو مری کے علاقے پٹریاٹہ ميں گزشتہ روز جن نکالنے والے پیر عظمت شاہ کے آستانے پر کوٹلی ستیاں کا رہائشی نوجوان وقاص علي مبينہ طور پر غلطي سے خواتین کے حصے میں چلا گيا ۔


مشتعل پیر، اس کے بیٹے اور گارڈز نے وقاص پر شديد تشدد کیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی ۔


ایس ایچ او مری حفیظ اللہ کے مطابق پولیس نے مقتول کے والد کي مدعيت ميں مقدمہ درج کرکے آستانے سے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔


تاہم لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئي جبکہ پولیس ایف آئی آر ميں نامزد باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہي ہے ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں